ایجوکشن

کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج جلگاؤں میں گاندھی جی اور لال بہادر شاستری جی کی جینتی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی):
کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج جلگاؤں میں گاندھی جی اور لال بہادر شاستری جی کی جینتی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ایک پُروقار پروگرام کا انعقاد ہوا جس کی صدارت  صدر مدرسہ تنویر جہاں اقبال نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے گاندھی جی اور لال بہادر شاستری جی کی زندگی اور جد وجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راز صرف محنت میں پوشیدہ ہے، اور طالب علمی کے زمانے میں ضروری ہے کہ طلبہ کتابوں سے اپنا گہرا رشتہ جوڑے رکھیں تاکہ مستقبل میں وہ اپنی پہچان روشن کر سکیں۔

پروگرام کے دوران طالبات نے پرجوش انداز میں تقاریر پیش کیں۔ بشرہ سید صابر نے مہاتما گاندھی جی کی حیات پر اظہارِ خیال کیا، مریم بی محمد اقبال شیخ نے گاندھی جی کی سچائی اور امن پسندی کو اجاگر کیا، شیخ بلقیس عبدالاحد نے گاندھی جی اور تحریکِ آزادی پر روشنی ڈالی جبکہ ممتاز شریف شیخ نے لال بہادر شاستری جی کی سادہ مگر عظیم شخصیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
پروگرام کے اختتام پر تبریز اختر شیخ اسلم نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ اس کامیاب انعقاد میں شعبۂ ثقافت، شعبہ انگریزی  زبان، ہندی شعبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر معلّم شیخ مظہرالدین ،نازیہ شیخ اور سید وسیم بھی موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!