اسلامی

سیرت کانفرنس و سیرت نمائش کا کامیاب انعقاد جماعتِ اسلامی ہند، اردھاپور کے زیرِ اہتمام

اردھاپور (شیخ زبیر ) جماعتِ اسلامی ہند اردھاپور کے زیرِ اہتمام 5 اکتوبر بروز اتوار، ماہِ ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے ایک عظیم سیرت کانفرنس، سیرت نمائش اور جلسہ تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

اس سلسلے میں قبل ازیں پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کے درمیان تحریری سیرت کوئز، پری پرائمری بچوں کے لیے زبانی کوئز، نیز ڈرائنگ، نعت گوئی اور واقعہ بیانی کے مسابقات منعقد کیے گئے تھے۔ ان مسابقات کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں سیرتِ رسول ﷺ سے واقفیت، محبتِ رسول ﷺ کو پروان چڑھانا، اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو عام کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز پُررونق سیرت نمائش سے ہوا جس کا افتتاح معزز مہمانانِ خصوصی نے کیا:

محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ (رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ، جماعتِ اسلامی ہند)

جناب محمد اظہر الدین صاحب (رکنِ مجلسِ شوریٰ جماعتِ اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر، سابق صدر تنظیم ایس آئی او آف انڈیا)

محترمہ شہناز بیگم صاحبہ (ناظمہ ضلع حلقہ خواتین، جماعتِ اسلامی ہند ناندیڑ)

محترمہ عرفی صدیقہ صاحبہ (رکن ورکنگ کمیٹی صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر و مقامی ناظمہ حلقہ خواتین اردھاپور

اور امیرِ مقامی محمد جاوید چودھری صاحب۔
بعد ازاں باقاعدہ سیرت کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسے حافظ اکرم صاحب نے خوش الحانی سے پیش کیا۔
ناظمِ مسابقات عتیق الرحمٰن صاحب نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔

پروگرام کی روحِ رواں محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ کا خطاب رہا، جنہوں نے موضوع "کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں” پر ایمان افروز گفتگو فرمائی۔ بعد ازاں جناب محمد اظہر الدین صاحب نے اپنے پراثر خطاب میں موضوع "رسولِ اکرم ﷺ کی سیرت اور تعلیم کا انقلابی پیغام” پر روشنی ڈالتے ہوئے عملی زندگی میں سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانے کی ترغیب دی۔

پروگرام کے اختتام پر جلسۂ تقسیمِ انعامات منعقد ہوا، جس میں مختلف زمروں کے کامیاب طلبہ و طالبات کو کل 60 انعامات دیے گئے، جن میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس، اسکول بیگز اور نقد انعامات شامل تھے۔

الحمد للّٰہ، اس بابرکت پروگرام میں خواتین، طلبہ و طالبات سمیت تقریباً 1000 افراد نے شرکت کی۔
آخر میں امیرِ مقامی محمد جاوید چودھری صاحب کے کلماتِ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!