ایجوکشن

شیخ ہما کوثر کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا

ناندیڑ : ۸؍ اکتوبر(راست):۔ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2021 کا یونیورسٹی سطح کا مثالی معلم ایوارڈ شیخ ہما کوثر (ناندیڑ) کو عطا کیا گیا۔یہ اعزاز۸؍ اکتوبر، بروز بدھ کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے پچاس سالہ جشن (Golden Jubilee) کے دوران ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم، ورلی، ممبئی میں منعقدہ پُروقار تقریب میں دیا گیا۔

شیخ ہما کوثر گزشتہ پندرہ برسوں سے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور فی الحال کے آر ایم مہیلا کالج ناندیڑ میں بطور صدر شعبہ اردو خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے بھی ہما کوثر کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ان کی تین کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ، اور متعدد مقالہ جات قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں میں پیش ہو چکے ہیں۔ شیخ ہما کوثر کو مثالی معلم ایوارڈ ملنے پر رشتہ دار، دوست و احباب اور ساتھی اساتذہ نے انھیں مبارکباد پیش کی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!