تعلقہ

کانگریس میں رهکر مسلمانوں کا نقصان اشوک چوہان نے کیا،مدکھیڑ میں مجلسِ اتحاد المسلمین کے جلسہ سے سیّد معین کا خطاب۔

کنوٹ (اکرم چوہان):- آنے والے بلدیاتی انتخابات کے مدِ نظر مدکھیڑ شہر میں مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے حالات حاضرہ عنوان سے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس جلسہ میں مراٹھوادا صدر فیروز لالہ ،مِرزا امجد بیگ،مولانا لطیف صاحب،حسین صاحب،نے خطاب کیا،
سعید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا مسلمان کس پارٹی کا ساتھ دے رہا ہے اُس بی جے پی کا جو مسلمانوں پر ظلم کرتی ہے،تین طلاق پر بل لاتی ہے،کشمیری مسلمانوں کو تکلیف دیتی ہے،اشوک چوہان کو چاہنے والے مسلمانوں سے انہوں نے سوال کیا کہ اس چوہان نے مسلمانوں کو کیا انصاف دیا نہ یہاں اسکول ہے نہ کھیل کے میدان ہے۔اور نہ مُسلم علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہے۔

عید گاہ میدان کے بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے اُنہونے کہا کہ عید گاہ کی گندگی بچانے نے کے لئے جیسے چاہئے اسے اُٹھا کر پھیکو ۔
حکومتِ مہاراشٹرا کسانوں کے درد کو نہیں سمجھ رہی ہے،اُنکے تکلیف کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس موقع پر اُنہونے کہا کے آپ مجلسِ کا ساتھ دو مجلسِ آپکے مسائل زور شور سے اٹھائیگی۔

مجلسِ کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنے والوں سے کہا کے تُمہارا آقا خود بی جے پی میں چلا گیا اب کسی بی ٹیم کہو گے ۔
اس موقع پر مدکھیڑ کے سینکڑوں نوجوانوں نے مجلسِ میں شمولیت اختیار کی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!