تعلقہ

کنوٹ کے بازاروں کے منجیل پھل(آئس ایپل) کی آمد،گرمی کی شدت سے پھل کی مانگ میں اضافہ،

کنوٹ (,اکرم چوہان) کنوٹ شہر میں اِن دنوں بھاری گرمی جاری ہے۔
موسم گرما کے ساتھ ہی مارکیٹ میں منجیل پھل کی آمد ہو چکی ہے۔ یہ پھل ہے جِسے آئس ایپل (Ice Apple) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ہائیڈ ریٹنگ پھل ہے جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔جو گرما کے لحاظ سے بہترین پھل مانا جاتا ہے۔ منجل میں وٹامنز اور معدنیات کا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ یہ ہاضمہ میں بھی مدد کرتا اور پیاس بجھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ منجل پھل قبض کو دور کرنے اور معدہ کے السر کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ منجیل پھل جسم کی خارش کو دور کرنے میں بھی معاون ہے اور جلدی مسائل کو ختم بھی ہے ۔ منجیل پھل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات و وٹامن مواد کی وجہ سے صحت مند جلد اور بالوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے. اِس پھل کا استعمال جگر کی صفائی کیلئے بھی مفید ہے۔

بلڈ پر یشر کو بھی متوازن رکھتا ہے قلبی صحت کیلے بھی کافی فائدہ مند ہے اور کینسرکی روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے موسم گرما میں ناریل پانی کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پھل منجیل ہی ہے۔ جو ان دنوں کنوٹ شہر کے بازار میں بڑے پیمانے میں دستیاب ہے ۔
میں وٹامن سی اور وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے ۔ جسے جیسے گرمی کی شدت بڑھتی ہے ویسے ہی منجل کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ عوام کا پسندیدہ پھل ہے۔ منجل پھل مارکٹ میں 100 روپنے میں 12 فروخت کئے جارہے ہیں جس کو عوام خرید رہے ہیں ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!