تعلقہ

مسلمانوں نے دوسروں کی لیڈر شِپ بناتے بناتے اپنی لیڈر شپ ختم کی،تامسا جلسہ سے سیّد معین کا خطاب۔

کنوٹ (اکرم چوہان) ناندیڑ کے حدگاوں تعلقہ کے تامسہ شہر میں کُل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے جلسہ حالات حاضرہ کا انعقاد کیا گیا تھا،اس موقع پر مجلسِ کے قائدین نے خطاب کیا وہیں مجلسِ کے سینئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے دوسروں کی لیڈر شِپ بناتے بناتے اپنی لیڈر شپ ختم کی ہمیشہ خود کے لیڈر کو پیچھے کیا اور غیروں کو آگے کیا وہیں انہوں کے کہا کہ جے بھیم جے میم کا نعرہ لیکر

مُسلم دلت اتحاد کو آگے بڑھنا چاہیے،مسلمانوں کی سب سے بڑی دوری تعلیم سے دوری ہے،مُسلم اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دینی چاہئے،اس موقع پر اُنہونے ہندو راشٹر بنانے کی بات کرنے والوں سے کہا کہ یہ تمہارا صرف خواب رہیگا جب تک اس ملک میں مسلم دلت ملکر رہینگے تب تک ہندو راشٹر نہیں بن سکتا۔فرقہ پرستوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہوگا ،وہیں 2014 میں اچھے دن کا وعدہ کرکے صرف جھوٹ کی بنیاد پر اس ملک پر قبضہ کیا گیا۔

ہندوستان کا مسلمان ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں ہے،کیونکہ ہندوستان کی آزادی کے سب سے زیادہ مسلمانوں نے حصہ لیا۔سینکڑوں علماء پھانسی پر لٹک گے ۔ اس موقع پر اُنہونے نے تامسہ کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آپ اتحاد کا مظاہرہ کیجئے انشاء االلہ یہاں کی گرام پنچایت پر مجلسِ کا جھنڈا پھیرائیگا۔وہیں مجلسِ کی جیت پر یہاں مسجد کے پاس شراب خانے کو ہٹانے کے بات بھی کہی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!