ایجوکشن

ہاجرہ بیگم طاہر علی ہاشمی، دہلی میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ سے سرفراز

 


لاتور(محمد مسلم کبیر) قومی اُردو کرمچاری شكشک سنگھ دہلی کی جانب سے لاتور کے نرگس اُردو اسکول کی فعال معلمہ ہاشمی ہاجرہ بیگم طاہر علی کو قومی سطح کا مثالی معلمہ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ دہلی کے غالب اکادمی میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ہاشمی ہاجرہ بیگم طاہر علی کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں سپاس نامہ ، تمغہ،شال اور مخصوص شملہ پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔

محترمہ ہاجرہ باجی سابق صدر مدرس سید سلیم الدین سر کی زوجہ ہیں۔ ہاجرہ باجی کے اُردو زبان کے فروغ،طلبہ کی کردار سازی اور طویل تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں اُردو کرمچاري سنگھ کے قومی صدر واصل علی گرجر، ریاست مہاراشٹر کے ناظم عابد خان سر ، لاتور کے صدر محمد سلیم آلند سر نے ایوارڈ کے لئے محترمہ ہاجرہ بیگم طاہر علی ہاشمی کو منتخب کیا تھا۔ اس ایوارڈ کے ملنے پر لاتور کے تعلیمی، سماجی اور سیاسی احباب اور رشتے داروں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!