تعلقہ

مدکھیڑ کے سابق نگر سیوک عظیم الدین عرف ببلو کی سیٹھ مجلسِ اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) میں شمولیت

نگر پریشد کے آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر آج مدکھیڑ کے سابق نگر سیوک عظیم الدین عرف ببلو سیٹھ نے اپنے حامیوں کے ساتھ ناندیڑ میں آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) میں شمولیت اختیار کی۔

یہ شمولیت مجلس کے سینئر قائد سید معین کی موجودگی میں عمل میں آئی۔
اس موقع پر فیروز لالہ، مرزا امجد بیگ اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق، ببلو سیٹھ کی مجلس میں شمولیت سے مدکھیڑ علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں نئی حرارت پیدا ہو گئی ہے۔
مقامی عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو مجلس کے لیے ایک اہم سیاسی اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے نگر پریشد انتخابات میں مجلس مضبوط حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی،
جبکہ ببلو سیٹھ نے کہا کہ وہ مجلس کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کے لیے دل سے خدمت انجام دیں گے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!