ریتی مافیا کے خلاف ناندیڑ رورل پولیس کی بڑی کارروائی
ایک ساتھ 8 گھاٹوں پر چھاپے، 37 لاکھ 22 ہزار روپے کا مال مسروقہ ضبط

ناندیڑ: گوداوری دریا کے کنارے غیر قانونی طریقے سے ریت نکالنے والے ریتی مافیا کے خلاف ناندیڑ رورل پولیس نے زوردار کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں 8 گھاٹوں پر دھاوا بول کر 37 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط** کرلیا۔ اس کارروائی سے غیر قانونی ریت نکالی جانے والی سرگرمیوں پر بڑا لگام لگا ہے۔
گرفتار و مطلوب ملزمین
1. سنتوش ہنبردے، رہائشی وشنو پوری، ناندیڑ (مالک)
2. سجیون بن پی. ہارول بن، پیشہ مزدوری، ساکن لکشمن ڈیرہ، چکی ضلع بکسر (بہار)
3. وکیل پی. مشری سہنی، پیشہ مزدوری، ساکن جاتا تعلقہ گائگھاٹ، ضلع مظفرپور (بہار)
4. دیگر 3 ملزمین پولیس کو دیکھ کر فرار

ضبط شدہ مال — کل مالیت: 37,22,000 روپے
10 براس ریت — مالیت 50,000 روپے
54 ترافقے (پانی میں تیرنے والے فلوٹر) — مالیت 27,00,000 روپے
3 انجن — مالیت 9,00,000 روپے
12 لوہے کے ڈرم — 12,000 روپے
15 پلاسٹک کے ڈرم — 9,000 روپے
17 لوہے کے پائپ — 51,000 روپے
اس میں سے کچھ سامان موقع پر ہی تباہ کیا گیا جبکہ باقی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر ریت نکالنے اور اس کی نقل و حمل کو روکنے کے لیے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے تھے۔ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گوداوری دریا کے مختلف حصوں میں چھپ کر ریت نکالی جارہی ہے۔

اطلاع کی بنیاد پر صبح 9 بجے پولیس کی خصوصی ٹیم نے کلال مقام سے کشتیوں کے ذریعے دریا میں داخل ہوکر کالیشور، وشنو پوری، مارکاڈ، پمپلگاؤں، بھنگی، واہے گاؤں اور گنگا بیٹسمیت 8 گھاٹوں پر ایک ساتھ چھاپے مارے۔
چھاپے کے دوران ملزمین انجن، ترافقوں اور مزدوروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی ریت نکالنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ دیگر 3 فرار ہوگئے۔
کل 37 لاکھ 22 ہزار روپے کا مال ضبط کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف درج ذیل دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا—
دفعہ 379، 303(2)، 3(5) تعزیرات ہند متعلقہ دفعات 48(7)، 48(8) بموجب مہاراشٹر لینڈ ریونیو ایکٹ




