"طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اجتماعی سماجی کوششوں کی ضرورت”۔سید ذاکر علی

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
طلبہ کے روشن مستقبل ہمہ جہت ترقی اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے معیاری تعلیم، محنتی اساتذہ ، سرپرست حضرات کے تعاون کے ساتھ ساتھ،اجتماعی سماجی کوششوں کی ضرورت ہے ۔تعلیمی بیداری کے لیے سماجی بیداری ضروری ہے۔تعلیم کا مقصد محض رسمی تعلیم کی فراہمی نہیں بلکہ ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے ۔اور یہ سب سرگرم سماجی تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گا۔ اس طرح کا اظہار خیال مثالی معلم ایوارڈ حاصل کرنے والے معلم سید ذاکر علی نے ضلع پریشر اُردو اسکول نگردرولہ تعلقہ پاچورا میں منعقدہ استقبالیہ و تقسیم انعامات کے پروگرام میں کیا ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت پاک سے ہوا ۔پروگرام کی صدارت ایس ایس کے پوار ہائی اسکول نگر دیولہ کے معلم سید ذاکر علی نے کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کلیم شیخ موجود تھے ۔ غرض و غایت شیخ جاوید رحیم نے پیش کی ۔اس دوران طلبہ و طالبات نے تقریروں کے ذریعے اساتذہ کا مقام،ذمہ داریاں،اور خدمات پر روشنی ڈالی۔پچھلے ماہ سید ذاکر علی اور شیخ کلیم کو عادل شاہ فاروقی فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے مثالی معلم کا اعزاز ملنے پر اسکول انتظامیہ نگر دیولا کی جانب سے ان کا استقبالیا رکھا گیا۔ صادق شیخ ،احتشام شیخ ، اقبال شیخ نے
تاثرات پیش کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی ۔صادق بسم اللہ نے بدلتے ہوئے حالات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے طریقہ تدریس اپنانے کی اساتذہ کرام سے اپیل کی۔ انہوں نے اسکالرشپ امتحان کی تیاری، نودیہ ودھیالے امتحان اور طلبہ میں سائنسی رجحان پیدا کرنے پر زور دیا۔اسکول میں یوم ائین کے موقع پر اسکولی مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر وسیم شیخ، نائب صدر افروز شیخ،انصار شیخ وقار شیخ ،محسن منیار جہانگیر شیخ،اقبال شیخ سید عمران، محسن شیخ، عمر بیگ ،ناصر منیار ، وغیرہ مہمان موجود تھے۔۔کامیابی کے لئے صدر مدرس اظہر شیخ،جاوید رحیم انصاری نویدا،ثناء انصاری ،دلارہ سید رضوان شیخ ،خلیل شیخ نے کلیدی کردار ادا کیا۔




