تعلقہ

ناندیڑ ضلع میں مُکھیڑ اور دھرم آباد میونسپل کونسل کی الیکشن پروسیس دوبارہ؛ 20 دسمبر کو پولنگ

ناندیڑ – ریاستی الیکشن کمیشن نے مختلف میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں زیرِ التوا عدالتی اپیلوں کی وجہ سے نظرِ ثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق مُکھیڑ اور دھرم آباد میونسپل کونسل کی پوری انتخابی کارروائی دوبارہ کی جائے گی۔

اسی کے ساتھ بھوکّر، لوہا اور کُندلواڑی کی میونسپل کونسلوں کے ایک، ایک وارڈ کی پولنگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

نئی تاریخیں
پولنگ: 20 دسمبر 2025
ووٹس کی گنتی: 21 دسمبر 2025

وجۂ التوا
مُکھیڑ اور دھرم آباد میں صدارت کے عہدے پر اپیلیں زیرِ سماعت ہونے کی وجہ سے مکمل الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔
جبکہ بھوکّر (وارڈ 1-B)، کُندلواڑی (وارڈ 3-A) اور لوہا (وارڈ 5-B) میں متعلقہ وارڈوں پر اپیلیں ہونے کے باعث وہاں کی پولنگ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

نیا انتخابی پروگرام (مکھیڑ و دھرم آباد)
4 دسمبر: انتخابی پروگرام کا اعلان
8 دسمبر: نامزدگی فارم واپس لینے کی آخری تاریخ
11 دسمبر: انتخابی نشانات کی تقسیم
20 دسمبر: پولنگ (صبح 7:30 تا شام 5:30)
21 دسمبر: ووٹوں کی گنتی اور نتیجے کا اعلان

ریاستی الیکشن کمیشن کا حکم
22 نومبر 2025 کے بعد جن وارڈوں سے ضلع عدالت نے اپیلوں پر فیصلے سنائے ہیں:
اُن وارڈوں میں 4 نومبر کو طے شدہ انتخاب نہیں ہوں گے
اور اگر اپیل صدر کے عہدے سے متعلق ہو تو پوری میونسپل کونسل کا الیکشن روک دیا جائے گا

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!