ایجوکشن

"طلبہ کی خفیہ صلاحیتوں کو ڈھونڈ کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے”۔

سائنسی نمائش کے موقع پر ماہرین کے تاثرات

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
استاد کا اہم کام طلبہ میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتیں ڈھونڈ کر اسے اجاگر کر نئی سمت دینا ہے۔ معلم کا کام درس و تدریس کے ساتھ طلبہ کو بر موقع رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے۔ کچھ طلبہ میں سائنسی دلچسپی اور تحقیق کا رجحان ہوتا ہے۔ان رجحانات کا پتہ کر اسے نئی سمت دینے کی اہم ذمہ داری معلم کی ہے۔

ہمیں بچوں کی سائنسی دلچسپی کا پتہ اس طرح کے سائنسی ایگزیبیشن کے موقع سے بھی حاصل ہوتا ہے۔اس طرح کا اظہار خیال شیخ جاوید رحیم نے سردار ایس کے پوار ہائی اسکول نگردیولہ تعلقہ پاچورا میں منعقدہ سائنس ایگزیبیشن کے موقع پر کیا ۔پروگرام کی صدارت اسکول سیکرٹری شیو نارائن جادھو نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر ڈائریکٹر الحاج عبد الغنی‌ ، وسیم شیخ موجود تھے۔ ایگزیبیشن میں پانچویں تا دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے ماڈل، چارٹ کے دلچسپ انداز میں سائنسی معلومات پیش کی۔

اس موقع پر الحاج عبدالغنی، ہیڈ ماسٹر کرن کا ٹکر،صادق بسم اللہ،نے اظہار خیال کیا۔شیو نارائن جادھو نے صدارتی خطبے میں طلبہ و طالبات کی خوب ستائش کی۔ساتھ ہی سائنسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے کی اپیل کی۔اردو شعبے کی جانب سے اپنے 25 سالہ تعلیمی سفر کا بہترین ایگزیبیشن اسے قرار دیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں،سنجو باوسکر، منشا جا دھو میڈم ،امیش کا ٹکر، ہیرا لال سر، سمادھان ٹھاکر، پی ۔آر۔تایڈے، سید ذاکر علی، احتشام شیخ، جہانگیر شیخ، وقار شیخ، افروز شیخ، محسن منیار ، ارم بیگ ،شیخ کلیم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ نظامت کے فرائض شیخ اقبال نے ادا کیے۔ رسم شکریہ شیخ صادق بسم اللہ نے ادا کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!