ایجوکشن

ایس۔ ایم۔ سی اردو اسکول نمبر 5 میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد۔

فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بچوں میں کاروباری رجحان کو فروغ دے گا : سینئر صحافی ایوب نلاامند و

سولاپور ( اقبال باغبان ) : سولاپور میونسپل کارپوریشن بوائز اردو اسکول نمبر 5 میں کیندر پرمکھ آفرین شیخ کی صدارت میں ایک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سینئر صحافی ایوب نالامندو کے ساتھ پرہار سنگھٹنہ کے خالد منیار، میونسپل کارپوریشن زون 8 کے امتیاز نداف اور انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کے مظہر الوڑی موجود تھے۔ کیندر پرمکھ آفرین شیخ اور استاد عمران جمعدار نے معززین کو خوش آمدید کہا اور تقریب کا مقصد بیان کیا۔ زینت پگڈیوالے نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی ایوب نلامندو نے کہا، "فوڈ فیسٹیول صرف ایک سالانہ میلہ نہیں ہے، بلکہ طلباء کی حالت میں نمایاں بہتری پیدا کرتا ہے۔” وہ اس تقریب سے تحریک پا کر پیشہ ورانہ اور عملی علم حاصل کرتے ہیں۔ آج تمام مذاہب کے کھانے پینے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم سب دیکھتے ہیں کہ کھانے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، اس لیے یہ "زائقہ میلہ” بچوں کو ایک نئی مہارت پیدا کرنے کا موقع

فراہم کرتا ہے۔اس "زائقہ میلہ” میں بچوں نے گلاب جامن، دہی وڑا، کسٹرڈ، کدو کی کھیر، پانی پوری، کھچڑی، کباب، تہاری، سموسے، ڈبل کا مٹھا، اور بہت کچھ فروخت کرنے والے پچیس سٹال لگائے۔روپالی کانچی، شبانہ جمعدار، شہاب الدین رچبھرے، محبوب بی شہاپورے، نازیہ رچبھرے، عمران جمعدار اور مہادیوی کالی کوٹی نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!