ایجوکشن

لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رامواڈی سولاپو ر میں سائنس، ریاضی و آرٹ نمائش کا کامیاب انعقاد

سولاپور (اِقبال باغبان) :۔لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول سولاپور میں ۱۱ دسمبر ۲۰۲۵ بروز جمعرات کو سائنس، آرٹس اور ریاضی کی سالانہ ایگزبیشن نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز سکول کے با ہمی رابطہ کار جناب ریاض ولسنگکر اور پرنسپل جناب صفیان شہاپورے کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔

تقریب کا افتتاح معروف ماہرِ اطفال ڈاکٹر سمیر خان کے دست مبارک ہوا، آپ نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تحقیق اور تخلیق کے سفر کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ نداف نفیسہ نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔نمایٔش کا معائنہ جناب عرفان شیخ، جناب جمیل رنگریز اور جناب صلاح الدین شیخ ان ججوں کے پینل نے کیا، ان حضرات نے طلبہ کے بہترین ماڈلز اور پیشکش کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

سائنس زون میں سولر سسٹم، منی واٹر پیوریفائر، ماحول دوست ماڈلز، آتش فشاں، اور شہر کے ماڈلز نمائش کا حصہ تھے۔ آرٹس زون میں ثقافتی، سماجی اور تخلیقی موضوعات پر مبنی ماڈلز اور فن پارے توجہ کا مرکز بنے۔ ریاضی کے شعبے میں جیومیٹری ماڈلز، لوجک پزلز اور ریاضی کے عملی استعمال سے متعلق سرگرمیوں نے شرکاء کی دلچسپی حاصل کی۔ ادارے کے صدر الحاج ایّوب منگلگری صاحب، نایب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب ، سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملّا صاحب ، جناب برکت علی

جاگیردار صاحب اور جناب بشیرشابدی صاحب نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی محنت و کاوشوں کو خوب سراہا۔والدین و سرپرست حضرت اور دیگر مہمانوں نے طلبہ کی اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ اس نمائش کو کامیاب بنانے کے لئے سکول کے سبھی ٹیچرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض شبنور ٹیچر نے انجام دیئے ۔ تقریب کا اختتام سائنس ٹیچر مبشرین مجاور کے شکریہ کے کلمات پر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!