تعلیم کے میدان میں ایک اور نمایاں کامیابی "الـحسن انٹرنیشنل اسکول کو ’’اسٹار ایجوکیشن ایوارڈ 2025‘‘ سے نوازا گیا”.

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
الـحسن انٹرنیشنل اسکول نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کرتے ہوئے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسکول کو مہاراشٹر زمرے میں ’’بہترین اسکول انفراسٹرکچر‘‘ کے لیے معتبر اسٹار ایجوکیشن ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز دی ٹائمز آف انڈیا کے اشتراک سے منعقد اسٹار ایجوکیشن ایوارڈز 2025 کے تحت، ESFE ایجوکیشن سپلائی اینڈ فرنچائز ایکسپو کے دوران پیش کیا گیا۔ اعزازی تقریب 13 دسمبر 2025 کو نیسکو (NESCO)، بمبئی ایگزیبیشن سینٹر، گوریگاؤں (مشرقی)، ممبئی میں منعقد ہوئی۔
الـحسن انٹرنیشنل اسکول کی بنیاد مرحوم الحاج شیخ حسن نور محمد کی دوراندیش فکر کا ثمر ہے۔ وہ انجمنِ خدمتِ خلق کے کے۔کے۔ سیکریٹری، اینگلو اردو ہائی اسکول کے سابق سیکریٹری ،اور الـحسن انٹرنیشنل اسکول کے بانی تھے۔ ان کے وضع کردہ رہنما اصولوں اور تعلیمی اقدار کے مطابق آج یہ ادارہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ سال 2024 میں اسکول کو MFERD کی جانب سے HAUNA پری اسکول ایکسیلنس ایوارڈز 2024 میں قومی سطح پر اعزاز حاصل ہوا تھا، نیز بھارت کے 40 نمایاں نئے اسکولوں میں ٹاپ 4 پری اسکولز میں بھی اس نے اپنا مقام بنایا تھا۔
اس کے بعد سال 2025 میں اسٹار ایجوکیشن ایوارڈ کا حصول ادارے کی معیاری تعلیم، مضبوط بنیادی ڈھانچے اور مؤثر تعلیمی نظام کا واضح ثبوت ہے۔ اس موقع پر اسکول کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر التمش حسن شیخ، ڈائریکٹر شنید شیخ، بِنیش شیخ اور شیبان شیخ موجود رہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس کامیابی کا سہرا اپنے محنتی اساتذہ، تعاون کرنے والے والدین اور باصلاحیت طلبہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پورے الـحسن انٹرنیشنل اسکول خاندان کی مشترکہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انتظامیہ نے آئندہ بھی وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ، معیاری اور اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




