ایجوکشن

فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بچوں میں تجارتی رجحان کو فروغ دیتاہے : شفیع کیپٹن۔

زندگی میں کھانے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا : ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار۔

شمع اُردو اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد۔
سولاپور ( اقبال باغبان ) : شمع اُردو اسکول سولاپور میں صدر مدرس ابوبکر نلامندوکی نگرانی اور شفیع کیپٹن کی صدارت میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر شعبہ اردو سوشل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کے ساتھ روٹری کلب آف سولاپور سمارٹ سٹی سولاپور کے رکن اقبال باغبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کے صدر ایوب نلامندو نے معززین کا استقبال کرتے ہوے تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ صدر مدرس ابوبکر نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ شفیع کیپٹن نے کہاکہ "فوڈ فیسٹیول صرف ایک سالانہ میلہ نہیں ہے، بلکہ طلباء کی حالت میں نمایاں بہتری پیدا کرتا ہے۔ وہ اس تقریب سے تحریک پا کر پیشہ ورانہ اور عملی علم حاصل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر چوبدار نے کہا کہ دور حاضر میں نئے پکوان کھانے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، اس لیے یہ "ذائقہ میلہ” بچوں کو ایک نئی جہت عطا کرتا ہے۔اس "ذائقہ میلہ” میں بچوں نے گلاب جامن، دہی وڑا، کسٹرڈ، کدو کی کھیر، پانی پوری، کھچڑی، کباب، تہاری، سموسے، اپے وغیرہ کے بائیس اسٹال لگائے۔

فیسٹیول کا کامیاب بنانے میں، شاہین صدف، یاسمین بیجاپورے، دلشاد نلامندو، زبیدہ سید خان، معراج الوڑی، آسیہ نلامندو، کوثر شیخ، ریشمہ عرب نے محنت کی۔ اس موقع پر صدر ادارہ ایوب نلامندو نے ہر اسٹال کے ناظم طالب علم کو سو روپیے بطور عطیہ دیے۔ نظامت شاہین صدف نے کی اور شکریہ یاسمین بیجاپورے نے ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!