اسلامی

رقیہ بیگم پرائمری،ہائی اسکول و جونیر کالج لاتور میں قومی یوم اقلیت کا شاندار انعقاد

لاتور ( محمد مسلم کبیر)18/ دسمبر 2025 کو نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام رقیہ بیگم تحتانیہ و فوقانیہ و جونیر کالج لاتور میں قومی یوم اقلیت زیر صدارت یحییٰ کثیری (صدر مدرس) منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز بارھویں سائنس کی طالبہ خان خدیجہ شمشاد نے تلاوتِ قران پاک سے کی۔ بعد ازاں بارھویں سائنس کی طالبات مریم اور سعدیہ نے اقلیتوں کے حقوق اور قومی یکجہتی کے زیر عنوان ایک گیت پیش کیا محترمہ ناظمہ باجی نے تمہیدی کلمات میں اقلیت اور اُن کے حقوق کو پیش کیا۔مابعد فرداً فرداً سید معراج جیلانی(بارھویں آرٹس)طالبہ شیخ حمیرہ فیروز(بارھویں سائنس)

گیارھویں سائنس کی طالبہ الفیہ اور نہم کلاس کی طالبات قادری فائق الاسلام اور شیخ عرشیہ پٹھان نے یوم اقلیت سے متعلق مختلف زبانوں میں اپنی تقاریر پیش کیں۔ شیخ محسن سر ( ہندی لیکچرار ) نے اپنی تقریر میں یوم اقلیت کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور یوم اقلیت کی تاریخ سےحاضرین کو روشناس کرایا۔جناب شیخ ابرھیم (Bio لیکچرار) نے اقلیتوں سے متعلق اندرا گاندھی کے 15 نکات کی وضاحت کی۔جناب یحیی

کیسری نے صدارتی کلمات میں بتایا کہ اقلیتوں کے حقوق جو حکومت نے فراہم کئے ہیں اس سے فائدہ اٹھائیں اور فائدہ حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔ نظامت کا فریضہ شیخ سلمیٰ بیگم (اردو لیکچرار) نے بحسن خوبی انجام دیا جبکہ اظہارِ تشکّر شیخ صفیہ (فزکس لیکچرار ) نے ادا کیاجب کہ اسحاق سر، رفیق سوداگر سر اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔اس طرح یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!