ایجوکشن
سینئر ٹیچر رسول چودھری سوشل اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس منتخب

سولاپور (اِقبال باغبان ) : سولاپور سوشل اسوسی ایشن اردو ہائی اسکول میں سینئر استاد رسول چودھری کو صدر مدرس منتخب کیا گیا ہے۔ رسول چودھری اسکول کے سینئر استاد ہیں۔ سوشل ادارے کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے نو منتخب صدر مدرس کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران حاجی داؤد منگلگیری، اشفاق احمد ساتکھیڑ، پرائمری اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر آصف اقبال، نائب صدر مدرس امتیازشابدی، سپروائزر الطاف کمٹھے، سپروائزر یاسمین خیردی، ڈائریکٹر سرفراز پٹھان اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔ انچارج پرنسپل رضوان شیخ نے چارج دیا۔ سبھی نے رسول چودھری کو صدر مدرس کے عہدے پرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




