قاضی تقی الدین ظہیرالدین نے میکانیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی حاصل کرلی

ممبئی: 19؍جنوری (پریس ریلیز)سرسوتی کالج آف انجینئرنگ، کھارگھر ممبئی کے شعبہ آٹوموبائل انجینئرنگ کے پروفیسر و سربراہ ڈاکٹر قاضی تقی الدین ظہیرالدین(ناندیڑ کے ساکن اور حال مقیم ممبئی ) نے یونیورسٹی آف ممبئی سے میکانیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "A Multi Criteria Decision Making Approach for Sustainability Assessment of Thermal Power Plants” رہا، جس میں تھرمل پاور پلانٹس کی پائیداری (Sustainability) کے تجزیے کے لیے ملٹی کریٹیریا ڈسیژن میکنگ

طریقہ کار پر مبنی تحقیقی کام پیش کیا گیا۔ڈاکٹر قاضی تقی الدین نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایس آر ٹی ایم یونیورسٹی، ناندیڑ سے میکانیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز مکمل کیا۔ انہیں تدریس کے میدان میں 25 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ یونیورسٹی آف ممبئی کے منظور شدہ پوسٹ گریجویٹ گائڈ ہیں، جبکہ ان کی نگرانی میں 22 پوسٹ گریجویٹ طلبہ ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی جرائد و کانفرنسز میں تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں اور متعدد قومی و بین الاقوامی تکنیکی
پروگراموں کا انعقاد بھی کیا ہے۔ ڈاکٹر قاضی تقی الدین نے NEP-2020 کے تحتBE-Mechanical Engineering کے نظرثانی شدہ نصاب میںMaterial Science کے کورس کی تدوین میں بطور چیئرمین اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن سطح پر Sustainable Manufacturing اور آٹوموبائل انجینئرنگ کے نصاب کی تشکیل میں بھی ان کی خدمات شامل ہیں۔ ڈاکٹر قاضی تقی الدین ظہیرالدین ISTE، IIIE اور IAE کے لائف ممبر ہیں۔قاضی تقی نے کے جے سومیا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ویویک سنپوار کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیا۔ ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر تعلیمی وتدریسی حلقوں کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں ، دوستوں اوران کے شاگردوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔




