مدرسہ محمدیہ عربیہ میں مفتی حذیفہ ومفتی فیاض صاحب بھیونڈی کی آمد علماء حفاظ آئمہ مساجد کی نشست سے خطاب ۔۔۔۔۔۔۔

بتاریخ 21 جنوری 2026 کو فوری بعد نماز عصر ناندیڑ شہر کی مشہور و معروف دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ آلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں بھیونڈی (ممبئی) شہر کے مشہور و معروف علماءکرام حضرت مولانا مفتی سیدحذیفہ صاحب قاسمی استاذ تفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی اور مفتی فیاض صاحب قاسمی استاذ فقہ وتفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی دامت برکاتہم العالیہ کی ناندیڑ تشریف آوری ہو رہی ہے اس موقع پر بعد نماز عصر ناندیڑ شہر و ضلع کے تمام علماء کرام حفاظ آئمہ مساجد کی اہم نشست منعقد
کی گئی ہے اس نشست کے بعد مسجد ندیم کا بے سیمنٹ کے قریب تعمیری کام ہوا ہے مزید تیز رفتاری سے مسجد کے تعمیری کام کے لئے علماء کرام خصوصی طور پر دعا فرمائینگے آپ تمام حضرات سے وقت مقررہ پر شرکت کی گذارش کی جاتی ہے
اس طرح کی گزارش ادارے کےصدر مدرس حافظ محمد ایوب نے کی ہے




