ایجوکشن

سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اخلاق وڈوان کے خلاف حکمِ امتناعی کی درخواست مسترد

سولاپور (ریس ریلیز) : سولاپور شہر کے معروف تعلیمی ادارے ‘سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے تنازعہ میں چیئرمین ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان کی صدارت کی منظوری پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو چیریٹی جوائنٹ کمشنر، پونے ڈویژن، پونے جناب راہول مامو نے حال ہی میں مسترد کر دیا ہے۔

سولاپور میں مسلم اقلیتوں کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ‘سولاپور سوشل ایسوسی ایشن میں گزشتہ کچھ عرصے سے انتظامی اختلافات چل رہے ہیں۔ یہ ادارہ شہر میں کنڈرگارٹن (بالواڑی) سے لے کرسنیر کالج تک کئی تعلیمی پروجیکٹس چلا رہا ہے، جہاں دس ہزار سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں اور 250 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان کی قیادت میں منتخب ہونے والی ایگزیکٹو باڈی کی تبدیلی کی رپورٹ (Change Report No. 670/2012) کو اس وقت کے اسسٹنٹ چیریٹی کمشنر جناب پروین کمبھوجکر (سول جج) نے منظور کیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے جناب الطاف جمعدار اور جناب فاروق کمشنر نے اپیل نمبر 50/2025 اور 54/2025 دائر کی تھی .مخالفین نے پونے کی عدالت میں اعتراضات درج کرائے تھے کہ ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان ادارے کے ممبر نہیں ہیں، انہیں الیکشن کرانے کا کوئی اختیار نہیں ہے، ان کا انتخاب غیر قانونی ہے اور ممبران فرضی (بوگس) ہیں۔

اس کے علاوہ، ریاض خرادی، الطاف جمعدار اور فاروق کمشنر نے محکمہ تعلیم میں متعدد شکایات درج کر کے اساتذہ اور ملازمین کی بھرتی کے عمل کو روکنے اور ان کی تقرریوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کے عہدوں پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔ اساتذہ کے خلاف ان مسلسل شکایات کی اطلاع پونے چیریٹی کمشنر کے دفتر کو دی گئی تھی۔

سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شکایت کنندہ ریاض خرادی ادارے کے ممبر نہیں ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ الطاف جمعدار اور فاروق کمشنر مسلسل بے بنیاد شکایات کر کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور تعلیمی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ تمام اعتراضات صرف ذاتی دشمنی کی بنا پر کیے جا رہے ہیں، جس سے طلباء کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ مسلم طلباء کے مفاد کے لیے قائم اس ادارے میں اس طرح کے تنازعات سماج کے لیے نقصان دہ ہیں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد، چیریٹی جوائنٹ کمشنر، پونے نے ڈاکٹر اخلاق وڈوان کی ایگزیکٹو باڈی کے خلاف حکمِ امتناعی (Stay Order) دینے سے انکار کر دیا اور درخواست مسترد کر دی۔اس کیس میں ڈاکٹر اخلاق وڈوان کی جانب سے ایڈوکیٹ نتن حبیب، ایڈوکیٹ رمیش روڈگی، ایڈوکیٹ روہت حبیب اور ایڈوکیٹ عبدالجبار شیخ (سابق ہیڈ ماسٹر) نے پیروی کی۔ جبکہ الطاف جمعدار اور فاروق کمشنر کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس آر منڈے اور ایڈوکیٹ اے آر رائینی پیش ہوئے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!