الہدا پبلک اسکول، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں "کھری کمائی پروگرام” کا انعقاد

ناندیڑ: الہدا پبلک اسکول باغبان کالونی دیگلور ناکہ کے ایم جی آر گارڈن میں ایک منفرد اور تربیتی نوعیت کے پروگرام "کھری کمائی” کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے اپنے گھروں سے مختلف قسم کے لذیذ پکوان تیار کر کے لائے۔

جس میں لسی، پانی پوری، بریانی، تہاری، وڑا پاؤ، مکس فروٹ، کولڈرنک، پوہے، دہی وڑا اور دیگر کئی اشیاء شامل تھیں۔ طلبہ نے نہ صرف کھانے کی اشیاء تیار کیں بلکہ انہیں پیش بھی کیا، جس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی۔
اس پروگرام کا اصل مقصد طلبہ میں خود اعتمادی بیدار کرنا اور انہیں اس بات کا احساس دلانا تھا کہ والدین روزانہ کتنی محنت اور مشقت سے اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں والدین اور طلبہ موجود تھے۔

پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا عظیم رضوی، عابد خان سر، رحیم احمد خان،
واجد انصاری، مولانا خالد فلاحی، ساجد خان، شیخ محسن ، اشفاق خان، مولانا سیّد انس ، مولانا رضوان حسامی ، مفتی اسلم راشدی ، محمّد شعیب ،عبدلماجد، ڈاکٹر عبدلسمی قریشی ، مخدوم بھائی ، وغیرہ شریک رہے۔
مہمانوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں میمینٹو اور میڈلز دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں اساتذہ نے بھرپور محنت کی، جس کی بدولت یہ تقریب ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔ اخیر میں سکول سیکٹری محمّد اریب نے آنے والے مہمانانِ کا شکریہ ادا کیا




