اسلامی

مسجد کو آباد کرنا ہم سب کی دائمی ذمہ داری ہے: افتتاحی جلسہ کا انعقاد

ناندیڑ، 8 فروری (اتوار): صفاء کالونی بونڈھار روڈ پر واقع مسجد قمر الرحمن میں مدرسہ تفہیم القرآن سعید اور مسجد کی افتتاحی تقریب نہایت عقیدت و مسرت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ بابرکت پروگرام دوپہر 2 بجے شروع ہوا جس میں علاقے کے معززین، علماء کرام اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد عامرِ مسجد مسلم علی خان صاحب اور عزیز احمد اثر رحمانی صاحب کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔ جلسہ کا مرکزی عنوان “مسجد کو آباد کرنا ہم سب کی دائمی ذمہ داری ہے” رکھا گیا، جس پر مقررین نے تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی قاسم زاہد اشا عتی (ناظم تعلیمات مدرسہ گلشن فاطمہ للبنات، شاہین نگر، و امام و خطیب مسجد عثمانیہ کنگ کوٹی حیدرآباد) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں بلکہ مسلمانوں کی دینی، تعلیمی اور سماجی اصلاح کے مراکز ہیں۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں نوجوانوں کو مسجد سے جوڑے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی یاسین صاحب (ادارہ دارالامان، پیر برہان نگر، ناندیڑ) نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے مسجد و مدرسہ کے قیام کو علاقے کے لیے ایک عظیم دینی سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ علمِ دین کی اشاعت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مسجد کے نگران جناب محمد وسیم حباب (نیو بھارت اسٹیل میٹل سینٹر، ناندیڑ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر امام مسجد مولانا خالد صاحب اشرفی اور محلہ صفاء کالونی کے ذمہ داران و نوجوانان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسجد و مدرسہ کی ترقی میں بھرپور تعاون کریں اور علم کی شمع روشن رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!