مکتب نور القرآن، فاروق نگر ناندیڑ میں تقسیمِ اسناد و تعلیمی مظاہرہ پروگرام

ناندیڑ (نمائندہ خصوصی): یہ مدرسہ ہے تیرا میکدہ نہیں ساقی” "یہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں،
اسی فکر اور دینی جذبے کے تحت مکتب نور القرآن، فاروق نگر ناندیڑ میں ایک روح پرور اور تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ الحمدللہ مکتب کے 20 خوش نصیب طلبہ و طالبات نے ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ ان خوش نصیب بچوں کی ہمت افزائی کے لیے تقسیمِ اسناد و انعامات کی باوقار تقریب منعقد ہوگی۔
اس موقع پر مکتب کے طلبہ کرام کی جانب سے نہایت پُرکشش اور معلوماتی تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا، جو حاضرین کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوگا۔
یہ بابرکت پروگرام 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 10:30 بجے تا دوپہر 2 بجے تک بی کے فنکشن ہال، نوری چوک، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔
تقریب کی نگرانی مولانا رفیق حیات اشاعتی فرمائیں گے۔ منتظمین نے عوام الناس اور بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی دعاؤں سے نوازیں۔




