اسلامی
حفظہ سحر کا پہلا روزہ

اردها پور (شیخ زبیر) شہر اردھا پور ضلع ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت شیخ و سیم ساکن پاشا کالونی کی کمسن صاحبزادی حفظہ سحر کی روزہ کشائی کی پر مسرت تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ وسیم کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکائے محفل کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں شریک علما کرام معززین اور اہل شہر نے روزہ دار بچی کو مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے نیک دعائیں کیں۔ اس موقع پر شہر اردھا پور کی دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں خوشگوار اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے بچی کے روشن مستقبل اور دینی ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔




