حدگاؤں میں گو رکھشکوں کے پُرتشدد واقع پر سخت کارروائی کا مطالبہ

ناندیڑ/حدگاؤں، 23 اپریل 2026 کو ناندیڑ ضلع کے قریب حدگاؤں میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کے واقعے کے بعد آج دوپہر 26 اپریل کو مسلم نمائندہ کونسل کی ایک ٹیم ناندیڑ وہ عمر کھیڑ سے حدگاؤں پہنچی اور مقامی سماجی کارکنان و موجودہ کارپوریٹرس کے ساتھ حدگاؤں پولیس اسٹیشن پُہنچے تمام ذمے داران نے اس واقعے کو سنگین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس حکام سے ملاقات کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر زور دیا۔
الحمدللہ تمام ساتھیوں کی کوششوں کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف بھارتی تعزیراتِ ہند کی دفعہ 307 (اقدامِ قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہونا واقعے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور اس سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور خصوصاً API صاحب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس واقعے پر عوامی تشویش بڑھ رہی ہے اور مختلف طبقات کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس وفد میں مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ سے کونسل کے شہر صدر ایڈووکیٹ نصیر فاروقی، ریاض خطیب (سیکریٹری)، سید عمران (جنرل سیکریٹری)، اردھاپور کل جماعتی سے پرویز نادر، عمر کھیڑ سے شیخ رسول پٹیل ( ضلع صدر APCR), محمد جمیل (آل انڈیا صدر SRF)، شیخ حاجی نظر الدین, سید سکندر عرف پپو بھائ عمر کھیڑ، سید معین صاحب ناندیڑ کی جانب سے کچھ نمائندے موجود تھے۔ اسے کے علاوہ حدگاؤں سے فیروز خان احمد خان(نگر سیوک حد گاؤں), شیخ کلیم شیخ چاند (نگر سیوک حدگاوں), مسّرت پٹیل (نگر سیوک حدگاؤں) اور حدگاؤں سے سماج سیوک کے ساتھ متاثرہ ٹرک کے ڈرائیور ٹرک مالک سید واجد (کرناٹک) اور اُن کے بھائی سید مبین بھی موجود تھے




