مراٹھوڑ ا

بیڑ کے سابق ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک کو پولیس نے کیا گرفتار: ’زمین معاوضہ گھوٹالہ‘ معاملے میں بڑی کارروائی

​لاتور(محمد مسلم کبیر)بیڑکے سابق ضلع کلکٹر اور آئی اے ایس افسر اویناش پاٹھک کو پولیس نے آج لاتور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر زمین کے حصول کے معاوضے میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا سنگین الزام ہے۔

​اویناش پاٹھک، جو کہ بیڑ میں ضلع کلکٹر کی حیثیت سے مامور تھے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ خدمات میں زمین کے معاوضے سے متعلق فائلز پر پچھلی تاریخوں میں دستخط کر کے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔ بیڑ کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں کل 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جن میں اویناش پاٹھک کا نام بھی شامل ہے۔بیڑ پولس کی ایک خصوصی ٹیم نے آج صبح لاتور میں گاندھی چوک پولیس اسٹیشن کی حدود سے انہیں حراست میں لیا۔ جن پر تقریباً 154 کیسز میں بیڑ ضلع کے مختلف مقامات سے گزرنے والی قومی شاہراؤں کے لیے زمین کے حصول کے جعلی آرڈر تیار کرنے اور سرکاری خزانے کو 73 کروڑ روپئے کانقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ پولس کی آفیشل پریس نوٹ کے مطابق، ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی مختلف دفعات بشمول 318(4) ،316(5)،198,199,31,(2)316, 336(3)، 338, 340(2) ،351(4) اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

​انتظامیہ کا سخت موقف؛
​اویناش پاٹھک کا انتظامی کیریئر کافی تنازعات کا شکار رہا ہے۔ بیڑسے تبادلے کے بعد انہیں ممبئی میں فشریز کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، لیکن وہاں سے بھی انہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات اور مشکوک کام کاج کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے انہیں بغیر کسی پوسٹنگ کے ’ویٹنگ‘ پر رکھا ہوا تھا۔

​بیڑ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ASP) کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھوٹالے کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اس میں مزید کئی افسران اور مڈل مین (ایجنٹس) کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ فی الحال اویناش پاٹھک کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بیڑ لے جایا گیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!