جرائم

آپریشن کریک ڈاؤن کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس کی بڑی کارروائی غیر قانونی ہتھیاروں کے ذخیرے پر چھاپہ، 43 لاکھ 48 ہزار روپے کا مال ضبط

ناندیڑ : ضلع میں جاری “آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 43 لاکھ 48 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ اس کارروائی میں دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 4 ہزار 796 ہتھیار برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام ابھجیت گیری دھر ساتپوتے ساکن بالی رام پور اور جسونت سنگھ پرکاش سنگھ سکھمنی ساکن ابچل نگر، ناندیڑ ہیں۔

ضبط شدہ سامان میں بڑی اور چھوٹی تلواریں، مختلف اقسام کے خنجر، گپتیاں، فولڈنگ خنجر، کُکری، نَکل خنجر اور دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ہتھیاروں کی مجموعی مالیت تقریباً 43 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابھیناش کمار نے “آپریشن کریک ڈاؤن” کے تحت غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اسی سلسلے میں پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر کی قیادت میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے 6 مئی 2026 کی رات کومبنگ آپریشن انجام دیا۔

آپریشن کے دوران رات تقریباً 11:15 بجے بالی رام پور علاقے میں ایک مشتبہ شخص کمر پر تلوار اور خنجر لے کر گھومتا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام ابھجیت گیری دھر ساتپوتے بتایا۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ تلوار اور خنجر اس نے گرو رام داس نگر، ناندیڑ سے خریدے تھے۔

اس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے۔ معاملے کی مزید جانچ ناندیڑ دیہی پولیس کر رہی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!