مہاراشٹرا

جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےوفدنےحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی کےہمراہ مکی منزل مالیگاؤں پہونچ کرالحاج محمدمکی صاحب کی عیادت اوراہلِ خانہ سےتفصیلی ملاقات کی

12/جون2026بعدنمازجمعہ جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےصدرِمحترم حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی وفدحاجی محمدمکی صاحب نائب صدرجمعیۃ علماءمالیگاوں کی عیادت اوراہلِ خانہ سےملاقات کےلیےروانہ ہوکرتقریباًچھ بجےمکی منزل نیاپورہ مالیگاؤں پہونچاصدرمحترم حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی کےہمراہ جمعیۃ علماءمہاراشٹر کےخزانچی حضرت مولانااشتیاق احمدصاحب قاسمی،آفس سیکریٹری جمعیۃ علماءمہاراشٹر الحاج حافظ محمدعارف انصاری،ناظمِ تنظیم مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی اورحافظ نورالدین ابن حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی شامل رہے


ماشاءاللہ حاجی صاحب پہلےکی بہ نسبت کافی ہشاش بشاش نظرآئےاورخوب باتیں کیں طبیعت کی بحالی دیکھ کر وفدنےبھی اللہ تعالٰی کاشکراداکیااورمزیدصحت یابی کےلئےخوب دعائیں کیں
کافی دیرتک یہ ملاقات بڑی دلچسپ بنی رہی کیونکہ حضرت صدرِمحترم کی یکایک مالیگاؤں شہرمیں آمدوابستگانِ جمعیۃ کےلیےایک نعمتِ غیرمترقبہ تھی،اس لئےجمعیۃ کےذمہ داراحباب کی بڑی تعداد حضرت حاجی صاحب کےگھرپہونچ کرحضرت صدرِمحترم سےملاقات اور تبادلۂ خیالات کا شرف حاصل کیا

سابقہ روایت پرچلتےہوئےحضرت حاجی صاحب کےایماءپران کےعلماءنوازاہلِ خانہ بالخصوص ابوذراورمحمدراشدنےپُرتکلف ضیافت کااہتمام کیا
حضرت صدرِمحترم نے12/جولائی اجلاسِ منتظمہ کےتعلق سےلوگوں کی شمولیت یقینی بنانےکےلئےترغیبی گفتگو فرماتےہوئےملک وملت کی فلاح وبہبودکےلئےحضرت مولاناسیدارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدرجمعیۃ علماءہندکی ہدایات اور پیغامات سےذمہ داراربابِ جمعیۃ علماءمالیگاؤں بالخصوص عالی جناب انیس فہمی،عبدالرحمان پیارے،مولاناعبدالحفیظ سر،حافظ محمدطاہراورڈھیرسارےکارکنانِ جمعیۃ کوروشناس کرایا


بعدنمازمغرب پوراوفددفترجمعیۃ علماءمالیگاؤں کی پُرشکوہ عمارت میں فروکش ہواوہاں بھی بڑی تعدادمیں جمعیۃ علماءمالیگاؤں کےفداکاروں نےحضرت صدرِمحترم سےملاقات کی اور موجودہ سرگرمیوں سےمتعلق رپورٹ پیش کی
الغرض تھوڑےوقت کی یہ آمدوملاقات نہایت مفید،دلچسپ اورخوش آئندرہی،واپسی پرایک مرتبہ پھر حضرت حاجی محمدمکی صاحب کی زیارت ولقاءکاشرف حاصل کرکے ٹھیک آٹھ بجے یہ وفدواپس روانہ ہوگیا

تمام وابستگانِ جمعیۃ سےصدرمحترم حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی،جنرل سیکریٹری حضرت مولانامفتی محمدیوسف صاحب قاسمی اور خازن حضرت مولانااشتیاق احمدصاحب قاسمی نےحضرت حاجی محمدصاحب کی صحت وعافیت کےلئےخصوصاًاورتمام بیماروں کےلئےعموماًدعاؤں کااہتمام کرنےکی پُرزوراپیل بھی کی ہے

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!