ایجوکشن

باغبان جمعیت شولاپور کی جانب سےہونہار طالب علموں کے اعزاز کی پروقار تقریب کا انعقاد۔

شولاپور (نامہ نگار) : باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ شولاپور کے زیرِ انصرام چلنے والی باغبان ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے باغبان جمعیت کے طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کے ہر اسکول اور کاليج میں اول نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام پھڑکولے ہال میں منعقد ہواتھا۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایم۔ اے۔ دلال نے فرمائی اور بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اسماعیل شیخ تھے۔ موصوف جماعت اسلامی ہند شولاپور شاخ کے صدر اور سینٹرل زکواۃ کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔

دِیگر مہمانوں میں مختار ہمناآبادکر، مشتاق مرچنٹ، الطاف لمبووالے، اخلاق مرچنٹ، مشتاق احمد چودھری، امتیاز دلال، متین باغبان، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فیض احمد باغبان، مشتاق باغبان انجینئر، حافظ عبدالسلام باغبان، حافظ عبدالرزاق چودھری، افتخار تلجاپورے، ایڈوکیٹ عامر باغبان، اشفاق باغبان، اعجاز باغبان، مجیب خلیفہ باغبان، بشیر باغبان، غفور سوداگر، اور باغبان جمعیت کے دیگر ذمہ داران، والدین اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس پروگرام کا آغاز حافظ عبدالسلام باغبان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد از آں اخلاق مرچنٹ نے تحریک صدارت پیشکش کی، اور افتخار تلجاپورے نے اس کی تائید کی۔ اس کے بعد فیض احمد باغبان نے استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے ساتھ ہی مہمانوں کیا تعارف اور استقبال کیا۔ اس پروگرام کی نظامت مشتاق باغبان اور اشفاق باغبان نے کی اور رسمِ شکریہ الطاف لمبووالے نے اداکی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!