ایجوکشن

کی سر زمین اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے بہت زرخیز ہے : حسین اختر

ایس۔ ایس۔ اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج، سولاپور میں ادبی کہکشاں، مشاعرہ اور اعزازی تقریب کا شاندار انعقاد

سولاپور (اِقبال باغبان)  :  ایس۔ ایس۔اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج، سولاپور اور اردو لٹریری فورم سولاپور کے مشترکہ زیرِ اہتمام کالج کے آڈیٹوریم میں "ادبی کہکشاں، مشاعرہ اور اعزازی تقریب” نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔  جس میں شہر کی ممتاز علمی، ادبی اور تعلیمی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز عرشیہ شیخ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف اقبال نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے ادبی و تعلیمی پروگرام معاشرے میں علم، ادب اور تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے مہمانِ خصوصی مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیرمن  حسین اختر کا تعارف پیش کیا، جبکہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تامبولی نے مہمانِ خصوصی کی خدمت میں شال، گلِ دستہ اور یادگاری مومنٹو پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں مہمانِ خصوصی  حسین اختر نے علم، تحقیق اور ادب کی اہمیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی تقریبات نئی نسل کو تحقیق، تخلیق اور مثبت فکر کی جانب راغب کرتی ہیں۔شہر سولاپور کی سر زمین اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے بہت زرخیز ہے.
تقریب کے دوسرے مرحلے میں بزمِ غالب، سولاپور کے صدر،معروف شاعر بشیر پرواز کی صدارت میں ایک کامیاب اور باوقار مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں میر افضل میر، عبدالشکور شعور، وجاہت عبدالستار، یوسف شیخ، شاداں پیتاپوری ،ڈاکٹر آصف اقبال سمیت دیگر شعرائے کرام نے اپنا منتخب کلام پیش کرکے سامعین سے بھرپور داد وصول کی۔
اس موقع پر سولاپور شہر کے مختلف شعبہ ہائے تعلیم سے وابستہ پی ۔ایچ ۔ڈی ۔کی ڈگری حاصل کرنے والے ممتاز خواتین و حضرات کی علمی خدمات کے اعتراف میں انہیں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسین اختر کے ہاتھوں شاندار ٹرافیاں پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں ڈاکٹر اقبال دھوٹے گھر، ڈاکٹر نازیہ چنڈرگی ، ڈاکٹر مسرور جہاں، ڈاکٹر ثمینہ سید، ڈاکٹر عبدالرافع ناندیڑ، ڈاکٹر سمیہ باغبان، ڈاکٹر یاسمین شیخ، ڈاکٹر وڈو تسنیم، ڈاکٹر عائشہ پٹھان، ڈاکٹر سے. اے. بیجاپورے، ڈاکٹر احتشام نداف اور پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ شامل تھے۔
ڈاکٹر اقبال تامبولی نے کامیاب مشاعرے اور اعزازی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے علمی و ادبی پروگراموں کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے تاکہ معاشرے میں ادب، تحقیق اور تعلیمی شعور کو مزید فروغ حاصل ہو۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے کنوینر کی حیثیت سے انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ نظامت کے فرائض بھی نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر اے. اے۔ بیجاپورے نے کی۔ آخر میں ڈاکٹر وڈو تسنیم نے رسمِ شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!