محنت کے بغیر کامیابی نا ممکن : حسین اختر
کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے ہونہارطلبہ کے استقبالیہ جلسہ

شولاپور (اِقبال باغبان): تعلیمی میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے طلبہ خوب محنت کریں۔کامیابی اپ کے قدم چومے گی۔مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے صدر حسین اختر نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے استقبالیہ جلسہ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس جلسے میں مہمان خصوصی جماعت اسلامی ہند شولاپور کے امیر ڈاکٹر اسمعیل شیخ موجود تھے۔
حسین اختر نے بتایا کہ بچوں کے پشت پر لگائی گئی شاباشی کی ایک تھاپ اس کے لئے کامیابی کے نئے منازل طے کرنے میں حوصلہ اور خوشی دیتی ہے۔یہ جو حوصلہ افزائی کا جلسہ منعقد کرنے والا ادارہ اردو کانفرنس بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔ مہمان خصوصی کے طور پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر اسمعیل شیخ نے کہا کہ اعلی تعلیم ہی طلبہ کی ترقی ضامن ہونے کے باوجود وقت اور عمر زندگی کو سمت دیتی ہے اس لئے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے آپ کو کتابوں سے دوستی کرنا چاہیے۔
اس موقع پر کانفرنس کے رکن ہارون بندوق والا اپنے پیشے سے سبکدوش ہونے پر حسین اختر کے دست خاص استقبال کیا گیا۔ اردو کانفرنس کے زیر اہتمام شولاپور کے تمام اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں اول اور دوم مقام حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں نشان کانفرنس، سند اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں ابتدائی کلمات اور روداد ریاض ولسنگکر نے پیش کی۔سابق میر اور صدر کانفرنس ایڈوکیٹ عمر خان بیریا صاحب کے ہاتھوں مہمانان کا استقبال کیا گیا۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں محمد شفیع کیپٹن ، رفیق نلامندو، محمد رفیق خان ، جاوید استاد ، ایوب نلامندو نے مدد کی۔اس جلسے کی نظامت اشفاق احمد ساتکھیڑ نے فرمائی اور شکریہ ایوب نلامندو نے ادا کیا۔




