دارالعلوم حضرت سعد بن ابی وقاص عمرکھیڑ میں 19 اضلاع کا اجلاس عام بسلسلہ تقسیم انعامات و دسواں سالانہ مسابقہ نعت و تقاریر برائے مدارس ودربھ و مشرقی مراٹھواڑا.

عمرکھیڑ(اکرم چوہان): دارالعلوم حضرت سعد بن ابی وقاص عمرکھیڑ ضلع ایوت محل کے زیرِ انتظام و معہد دار العلوم حسینیہ کے چھایا نگر امراوتی کے زیرِ اہتمام جلسہ عام بسلسلہ تقسیم انعامات و تکمیلِ حافظِ قرآن کریم و دسواں سالانہ مسابقہ نعت و تقاریر برائے مدارس ودر و آل برار و مشرقی مراٹھواڈا و (تلنگانہ،ایم پی ریاست)کا انعقاد 29 اگست بروز سنیچر کو بعد نمازِ مغرب جلسہ رکھا گیا ہے،
اس جلسہ کا خطاب عام حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب کرینگے،
اس جلسہ کا انعقاد مولانا عبدالقدیر صاحب العمری کی زیرِ صدارت ہورہاہے ۔اس جلسہ کے مہمانِ خصوصی مفتی محمد روشن شاہ قاسمی (نائب امیرِ شریعت مہاراشٹرا) ہونگے،وہیں یہ جلسہ مولانا عبدالمصور خان صاحب ندوی کی زیرِ نگرانی و سرپرستی میں ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے مفتی انعام اللّٰہ خان اشاعتی سے8055004448 ، 9423614448 پر رابطہ کریں۔




