مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنیٰ اُردو پرائمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں سیرت النبی کے موضوع پر کامیاب اجلاس کاانعقاد

۔۔۔۔۔۔۔
بتاریخ 13ربیع الاول مطابق 27اگست 2026 کو صبح 10تا 1بجے
ناندیڑ شہر کا منفرد ادارہ دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنیٰ اُردو پرائمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں سیرت النبی کے موضوع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جمیعتہ علماء ناندیڑ کے ضلع صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب امام وخطیب مسجد صدیق اکبر نے فرمائی اجلاس کا آغاز ادارے کے طالب علم کی تلاوتِ کلامِ مقدس سے کیا گیا بعد ازاں نذرانہ عقیدت بھی ادارے کے طالب علم نے پیش فرمائی نظامت کے فرائض حافظ محمد کلیم محمدی نے انجام دی اس موقع پر
طلباء وطالبات کو سرکار مدینہ تاجدار عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ و اسوۂ حسنہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے بارے میں تفصیلات سے طلباء وطالبات کو روشناس کروایا گیا آج کے معصوم مستقبل کے روشن ستارے ہوتے ہیں مقررمہمان نے فرمایا کہ جب تک ہم ان معصوم بچوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و اسوۂ حسنہ نہی بتائینگے ان کا مستقبل ٹھیک کیسے گذرے گا
اس موقع پر شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا اور طلباء ودیگر علماء حفاظ نے نعتیہ کلام پیش کرنے سامعین نے نقد انعامات پیش کئے اور ہمت اور حوصلے سے نوازا
واضح رہے کہ شہر ناندیڑ منفرد ادارہ ہے اس ادارے میں طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کے نصاب کے مطابق عصری تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے آن لائین آف لائن ٹی سی بھی اسی ادارے سے دی جاتی ہے ادارے کے بانی و
ومھتمیم حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی شھر صدر جمیعتہ علماء ناندیڑ نے دسویں جماعت تک تعلیم دئے جانے کا عزم ظاہر کیا اسی طرح اس ادارے میں 26 جنوری اور 15 اگست کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں
ضرورت مندوں میں راشن کیٹ تقسیمِ کی جاتی ہے اس اجلاس میں ضلع صدر جمیعتہ علماء ناندیڑ الحاج حافظ عبدالحفیظ صاحب
مولانا عبدالعلیم صاحب ناظم جامعہ انوار القرآن اونڈھا حافظ عیسیٰ سیٹھ مفتی اظہار صاحب مولانا اظہر صاحب مولانا خالد فلاحی مولانا صادق صاحب حافظ محمد مقبول احمد صاحب مولانا عبد اللہ قاسمی صاحب
حافظ محمد جاوید صاحب مولانا عبدالعزیز صاحب حافظ محمد ایوب حافظ خلیل حافظ امجد عرف ببلو حافظ محمد کلیم محمدی حافظ محمد خالد حافظ محمد سعید مولانا ارشاد صاحب
حافظ محمد ایوب حافظ محمد اسرائیل مدرس ادارہ ھذا
حافظ عبدالستار حافظ محمدکے علاوہ معززین، انجینئر یاسین سر،ایڈوکیٹ عمران خان انجینئر عبدالقدیر محمد اعظم بھائی محسن بھائی ظفر بھائی معین بھائی مدثر بھائی ودیگر شریک تھے




