ایجوکشن
راج اردو پرائمری اسکول میں یومِ اساتذہ کی تقریب

ناندیڑ: راج اردو پرائمری اسکول میں 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے اساتذہ کا تحائف پیش کرکے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب کے دوران طلبہ نے ایک دن کے لیے اساتذہ کا کردار ادا کرتے ہوئے تدریسی ذمہ داریاں نبھائیں اور استاد کے مقام و مرتبے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ طلبہ نے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تعلیم و تربیت کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر اسکول کا ماحول خوشگوار اور پُرجوش رہا۔ طلبہ اور اساتذہ نے یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اساتذہ کے احترام اور ان کی خدمات کو
خراجِ تحسین پیش کیا۔





