ایجوکشن

تعطیلات کو عبادت، مطالعہ اور تربیت میں گزارنے پر زور،طالب علمی کا ہر لمحہ قیمتی، وقت کے ضیاع سے بچیں ششماہی امتحانات کی تکمیل پر مہتمم مولانا محمد وسیم قاسمی کا طلبہ سے خصوصی خطاب

ممبئی 14؍ ستمبر – دارالعلوم حسینیہ کاندیولی، ممبئی میں ششماہی امتحانات کی تکمیل اور تعطیلات کے آغاز کے موقع پر مہتمم دارالعلوم مولانا محمد وسیم قاسمی نے طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی محنت، لگن، دلجمعی، نظم و ضبط اور پابندیِ وقت کے ساتھ حصولِ علم جاری رکھنے کی تلقین کی۔
مولانا محمد وسیم قاسمی نے کہا کہ طالب علمی کا زمانہ زندگی کا نہایت قیمتی مرحلہ ہے، اس لیے طلبہ اپنے وقت کے ایک ایک لمحے کی قدر کریں اور اسے مفید و تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں۔ انہوں نے تعطیلات کے دوران آدابِ سفر کی رعایت کے ساتھ والدین اور اہلِ خانہ سے حسنِ سلوک، بڑوں کے ادب، چھوٹوں سے شفقت اور معاشرتی آداب کی پابندی پر بھی زور دیا۔

مولانا نے طلبہ کو نمازوں کی پابندی، تلاوتِ قرآنِ کریم، مطالعہ اور دیگر دینی و تعلیمی مشاغل کو معمول بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعطیلات محض آرام اور وقت گزاری کا نام نہیں، بلکہ اپنی اصلاح، عبادت، مطالعہ اور اخلاقی تربیت کے لیے ایک بہترین موقع ہیں۔ انہوں نے غیر ضروری مصروفیات اور وقت کے ضیاع سے بچنے کی بھی تاکید کی۔
آخر میں مہتمم دارالعلوم نے طلبہ کو سختی سے ہدایت دی کہ تعطیلات کے اختتام پر مقررہ تاریخ اور وقت کے مطابق دارالعلوم میں حاضری یقینی بنائیں اور نئے تعلیمی مرحلے کا آغاز نئے عزم، باقاعدگی اور نظم و ضبط کے ساتھ کریں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!