مراٹھوڑ ا

مرحوم الحاج محمد عبدالرشید انجینیئر صاحب کی یومِ پیدائش پر یتیم اور گمشدہ بچوں کے ساتھ اظہارِ محبت

پربھنی: پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی، پربھنی کے بانی مرحوم الحاج محمد عبدالرشید انجینیئر صاحب کی یومِ پیدائش کے موقع پر رشید انجینیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم اور گمشدہ بچوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایسے بچوں کی مشکلات اور مسائل کو جاننے کی کوشش کی گئی جو اپنے والدین سے محروم ہو چکے ہیں یا گمشدہ ہونے کے باعث اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ گئے ہیں۔ ان بچوں کی تکالیف کو سمجھنے، ان کے مسائل کو دور کرنے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بچوں میں مٹھائی، چاکلیٹ اور بسکٹ تقسیم کیے گئے۔ بشیر سر اور ایڈوکیٹ کلیم نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مثبت سوچ اپنانے، تعلیم حاصل کرنے اور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر بچوں کے نگراں کار منڈے سر نے رشید انجینیئر فاؤنڈیشن کی اس محبت بھری پہل پر شکریہ ادا کیا اور بچوں کے لیے وقت نکالنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی ستائش کی۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ایڈوکیٹ اسرار احمد، سید صفی الدین، عامر اور سید ناصر موجود تھے۔

یہ اقدام مرحوم رشیـد انجینیئر صاحب کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی مشن کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد یتیم، گمشدہ اور ضرورت مند بچوں کی مشکلات کو سمجھنا، انہیں اپنائیت کا احساس دلانا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!