نکاح کو اتنا آسان بنائیں کہ زنا مشکل ہوجائے: مفتی محمد ہارون ندو
جلگاؤں میں 12 غریب بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کامیابی سے ہمکنار

آج شادی کی سادگی اور آسانی کو ختم کرکے جھوٹی شان و شوکت دکھانے کی کوشش میں مہنگے لانوں، کھانوں، ہلدی، مہندی اور شادی بیاہ کے جلوسوں پر لاکھوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔ میرے بھائیوں پیارے آقا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے نصیحت فرمائی کہ "شادی کو اتنا آسان اور سستا کرو کہ نکاح کرنا مشکل ہو جائے، کوئی جوان بیٹا یا بیٹی گناہ کا قدم نہ اٹھائے”
شادیوں کو آسان اور سستی بنانا معاشرے کے امیروں کی ایک خاص ذمہ داری ہے۔ ہزاروں بیٹے بیٹیوں کی شادیاں نہیں ہو پارہی ھے۔ معاشرے میں شادیوں کو مہنگا اور مشکل بنا دیا گیا ہے۔ معاشرے سے فضول خرچی کو ختم کرنے اور شادیوں کو آسان بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
مسلم مذہبی رہنما اور جمعیت علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مفتی محمد ہارون صاحب ندوی نے اپنی تقریر میں تفصیلیانداز میں بیان فرمائی،
اس شاندار پروگرام کا انعقاد آن لائن کام کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ نے بہت ہی پیارے انداز میں کیا تھا۔ یہ ان کا سماجی خدمت کا پہلا اہم کام تھا جسے معاشرے کے معزز لوگوں نے بہت سراہا اور انہیں مبارکباد دی اور دعائیں دیں۔
اس موقع پر عبدالکریم سالار، عبدالمجید زکریا، فاروق شیخ، شمیمہ تائی سماجی کارکن فیض پور، ڈاکٹر نیلیش چانڈک، امجد پٹھان، شاہد پٹیل، انیس شاہ اور سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، سب نے بہت خوشی کا اظہار کیا، آنے والے معززین کو شال اور گلدستے سے نوازا گیا۔ یہ شاندار پروگرام جلگاؤں کے اقراء یونانی میڈیکل کالج کے گراؤنڈ پر ہوا۔ مفتی صاحب نے 12 غریب بیٹوں اور بیٹیوں کے اجتماعی نکاح کے شاندار پروگرام میں خطبہ نکاح پڑھا اور پروگرام آپ کی دعاء پر مکمل ہوا۔




