آسان پیامات سینٹر کی جانب سے فی سبیل اللہ والدین کا ملاقات پروگرام
رشتہ کے متلاشی والدین کے لیے 26 ستمبر کو انور گارڈن فنکشن ہال میں پروگرام

ناندیڑ (ضلع نمائندہ): آسان پیامات سینٹر، ورکشاپ روڈ، پٹرول پمپ کے سامنے، ناندیڑ کی جانب سے شہر ناندیڑ میں تیسری مرتبہ فی سبیل اللہ والدین کا ملاقات پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ رشتہ کے متلاشی والدین کے لیے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد لڑکے اور لڑکیوں کے مناسب رشتوں کے لیے معلومات فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام ان شاء اللہ 26 ستمبر 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے انور گارڈن فنکشن ہال، دیگلور ناکہ، مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت عالیجناب حضرت الحاج مولانا مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی کریں گے۔
اس موقع پر عالیجناب حضرت الحاج مولانا مفتی محمد خالد شاکر قاسمی، عالیجناب حضرت مولانا مفتی شیخ محبوب احسن قاسمی، عالیجناب حضرت مولانا مفتی محمد ایوب قاسمی اور عالیجناب حضرت مولانا مفتی محمد عظیم صاحب کی شرکت ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے خواہش مند حضرات 20 اگست تا 20 ستمبر 2026 کے درمیان صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک آسان پیامات سینٹر، ورکشاپ روڈ، کچن بھون، پٹرول پمپ کے سامنے، ناندیڑ یا برقی چوک، اتوار بازار، ناندیڑ میں واقع برانچ آفس، ذکری جیولرس پر لڑکے یا لڑکی کے دو عدد بائیو ڈاٹا اور دو عدد پوسٹ کارڈ سائز تصاویر جمع کرائیں۔
صرف رجسٹریشن کروانے والے افراد کو ہی 26 ستمبر کے ملاقات پروگرام میں شرکت کی اجازت ہوگی، جہاں وہ لڑکے اور لڑکیوں کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
منتظمین نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس یا معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ یہ کارِ خیر فی سبیل اللہ انجام دیا جا رہا ہے۔
رابطہ: فاروق شیخ جیلانی — 9960393485




