ایجوکشن

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، مہاراشٹر کی جانب سے ’’نیشنل ایوارڈپروگرام‘‘ کا اعلان

 

ناندیڑ:17؍ستمبر: عابد خان حمید خان، ریاستی صدر، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ مہاراشٹر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، مہاراشٹر کی جانب سے ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، پروفیسرز اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تعلیمی و تدریسی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے ’’نیشنل ایوارڈپروگرام‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت درج ذیل تین اعزازات کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں:

نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ، نیشنل پروفیسر ایوارڈ، نیشنل لائف اچیومنٹ ایوارڈ(برائے موظف ٹیچر)

تنظیم کے مطابق یہ پروگرام صرف مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں کے لیے ہے۔ نامزدگی کا عمل 16 ستمبر 2026 سے 10 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ خواہش مند امیدوار اپنی معلومات مقررہ گوگل فارم (Google Form)کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

اعزازات کی تقریب بدھ، 11 نومبر 2026 کو دہلی میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح 9 بجے جبکہ پروگرام کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

تقریب کا مقام:غالب انسٹی ٹیوٹ، ترکمان گیٹ کے قریب، ماتا سندری روڈ، دہلی

پروگرام میں شرکت اور نامزدگی کے سلسلے میں انٹری فیس 2,100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیس فون پے نمبر 8484886621 پر’’NAEF‘‘ نوٹ کے ساتھ بھیجنے اور اس کی رسید واٹس ایپ نمبر 9421291815 پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، مہاراشٹر نے اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے وابستہ اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی نامزدگی مکمل کریں اور اس موقع سے استفادہ کریں۔

رابطہ برائے مزید معلومات:

عابد خان حمید خان(ریاستی صدر۔9527818118)،زین العابدین(ریاستی جنرل سیکریٹری۔9987237437)، انصاری امتیاز رفیق(ریاستی نائب صدر۔8459411616)۔سید کنیز فاطمہ شیخ لال(ریاستی صدر، خواتین ونگ۔7977469516)

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!