امام صاحب سے جے شری رام کے نعرے لگوانے والا مُجرم فوراً گرفتار
مفتی محمد ھارون ندوی اور تمام ذمے داران نے ایس پی صاحب کا شُکریہ ادا کیا

جلگاؤں ضلع کے پارولہ تحصیل کا ایک گاوں ( تامسواڈی) میں 11 جون کی صبح بعد نمازِ فجر اِمام صاحبِ ( مولانا سیّد حکم علی) کو ایک عادی مُجرم اکشے عرف ناٹیا نے پکڑ لیا ، شیواجی مہاراج کے پُتلے کے پاس لایا اور اُن سے جبراً جے شری رام آور جے شیواجی مہاراج کے نعرے لگوانے ، اُنکو دھمکیاں دی اور بدزبانی کی ، بعدہ اِمام صاحب نے فوراً جمعیت علماء مہاراشٹرا کے نائب صدر اور ضلع جلگاؤں کے بھی صدر مفتی محمد ھارون ندوی سے فون پر رابطہ کیا ،مفتی صاحب نے اُنکو حوصلہ دیتے ہوئے قانونی کاروائی کا یقین دلایا اور فوراً ضلع کے ایس پی صاحب اور
بھی ذمے داران سے رابطہ کیا ،عبد الکریم سالار صاحب نے بھی رابطہ کیا مگر وہ باہر ہونے کی وجہ سے پولیس اسٹیشن نہیں پہنچ سکے ، مفتی صاحب کی قیادت میں ایک مُسلم نمائندہ وفد جِس میں عبد العزیز سالار ، شاہد میمبر ، امجد پٹھان ، فاروق قادری ، شاہد خان ، رئیس قریشی نے ڈائریکٹ ضلع ایس پی شری کانت صاحب ، ڈی وائی ایس پی گاویت صاحب ، نکھاتے صاحب آور پارولہ تحصیل کے پی آئی مہاجن صاحب سے تفصیلی مُلاقات کی ،ایس پی صاحبِ نے الحمد للّٰہ 3 گھنٹے کے اندر اندر فرار مُجرم کو گرفتارکرلیا جِس پر مفتی صاحب نے پولیس ذمے داران کا شُکریہ
بھی ادا کیا اور تمام مسلمانوں سے امن اور سلامتی بنائے رکھنے کی اپیل کی ، مفتی ھارون ندوی نے بتایا کہ ایسا پہلا واقعہ ہمارے ضلع میں ہوا ھے کڑی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو ، ایس پی صاحبِ نے یقین دلایا اور کئی دفعات لگا کر اکشے پر کڑی کاروائی کی ، اُس مُجرم نے ویڈیو کے زریعے معافی بھی مانگی اور رحم کی اپیل کی ، اسی دوران ایک وفد امام صاحبِ کے گاؤں سے جاوید جناب اور فیض پور ،چناوال سے
عرفانِ میمبر، جلگاؤں سے انیس بھائی وغیرہ کا پاروله بھی گیا اور وہاں مقامی پولیس ادھیکاریوں سے مُلاقات کی ، امام صاحب نے سب کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع نے مُجھے سپورٹ کیا ھے آور کارروائی ہوگئی میں سبكا شُکریہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں سے امن اور امان بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہُوں ۔




