اسلامی

جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے سیرت النبی ﷺ تقریری مقابلے میں فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج ناندیڑ کی نمایاں کامیابی

الحمدللہ! فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج، ناندیڑ نے جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی جانب سے 26 اگست 2026 کو منعقدہ "سیرت النبی ﷺ تقریری مقابلہ 2026” میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

گروپ دوم (جماعت ہشتم تا دہم) میں فیض العلوم کے طلبہ و طالبات نے اول، دوم اور سوم تینوں انعامات حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔
اول انعام: اقراء ماہین — ٹرافی، تحفہ اور نقد انعام (جماعت نہم)
دوم انعام: صبا فاطمہ شیخ اکرم — ٹرافی، تحفہ اور نقد انعام (جماعت ہشتم)
سوم انعام: انشراح فاطمہ شیخ مزمل احمد — ٹرافی، تحفہ اور نقد انعام (جماعت نہم)
اسی طرح گروپ اول (جماعت پنجم تا ہفتم) میں بھی انشراح فاطمہ مرزا نثار نے سوم مقام حاصل کیا۔

یہ شاندار کامیابی طلبہ و طالبات کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارے کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کا ثمر ہے۔
فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج ناندیڑ کے ہیڈ ماسٹر جناب امجد الدین سر، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جناب نسیم الدین سر، اسکول سوسائٹی کے صدر جناب سراج خان صاحب اور سیکریٹری جناب محمد اسماعیل صاحب نے اپنے تمام کامیاب طلبہ و طالبات، والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں علم، عمل اور کردار کی بلندی عطا فرمائے۔ آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!