قومی

صدرِ جمہوریہ ہند کے نام یادداشت پیش، نازیہ نازیہ الٰہی خان عالم پرساد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

مجلس احرارِ اسلام ہند، مہاراشٹر کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں مبینہ طور پر کی گئی توہین آمیز اور دل آزار ریمارکس کے معاملے میں صدرِ جمہوریہ ہند کے نام ایک باضابطہ یادداشت (Memorandum) ضلع کلکٹر، ناندیڑ کے ذریعے پیش کی گئی۔

اس موقع پر وفد نے اتوارہ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر رامیشور کھنّاڑ اور API شندے صاحب سے بھی ملاقات کی اور نازیہ الٰہی خان کے خلاف موصولہ شکایات اور متعلقہ قوانین کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پیش کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر تفتیش میں قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو تو متعلقہ قوانین کے تحت مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یادداشت میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی مذہب یا اس کی مقدس شخصیات کے بارے میں ایسے بیانات دیے جاتے ہیں جن سے مذہبی جذبات مجروح ہوں، تو ان کی غیر جانبدارانہ جانچ اور قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے تاکہ ملک میں امن، بھائی چارہ، سماجی ہم آہنگی اور آئین کی بالادستی برقرار رہے۔

اس موقع پر مجلس احرارِ اسلام ہند، مہاراشٹر کے نائب صدر جناب سِدّی سلیم دیشمکھ صاحب، مجلس احرارِ اسلام ہند، ناندیڑ کے نائب صدر جناب عبدالصمد شاہد صاحب، مولانا اکبر اشاعتی صاحب، *عتیق صاحب، شفیع صاحب اور دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔

وفد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری، منصفانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا جائے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی و باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دیا جائے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!