مہاراشٹرا

لاتور کے اردو معلم سید اسماعیل قومی اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب

چاکور کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر، 11 نومبر کو دہلی میں منعقد ہوگی قومی ایوارڈ تقریب

لاتور (نامہ نگار): ضلع لاتور کے تعلقہ چاکور کے معروف اردو معلم سید اسماعیل گلاب صاحب کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی جانب سے نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس خبر سے علاقے کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
موصولہ مکتوب کے مطابق سید اسماعیل گلاب صاحب الفاروق اردو پرائمری اسکول، نالے گاؤں میں بحیثیت اسسٹنٹ ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شعبۂ تعلیم میں ان کی خدمات اور تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کردار کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ قومی اردو ٹیچر ایوارڈ، نیشنل پروفیسر ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 11 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ سید اسماعیل گلاب صاحب کے انتخاب پر اساتذہ، تعلیمی و سماجی شخصیات اور ان کے متعلقین کی جانب سے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ ان کی کامیابی سے لاتور کے ساتھ ساتھ آبائی وطن دودھنی میں بھی مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!