ایجوکشن
ناندیڑ واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن کی پرائمری اسکول نمبر 09، قلعہ ناندیڑ میں داخلہ اُتسو کا دوسرا دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

ریاستی حکومت کے اسکول داخلہ مہم کے تحت طلبہ کی نئی داخلہ رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ داخلہ اُتسو کے پہلے دن میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹو آفیسر تکڈیکر صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے نئے داخل ہونے والے طلبہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو پھول پیش کیے گئے، جبکہ تعلیمی سامان، کتابیں اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ طلبہ نے مختلف
ملبوسات، استقبالی بینرز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پروگرام میں بھرپور حصہ لیا۔

16 جون 2026 کو داخلہ اُتسو کے دوسرے دن کا سب سے بڑا مرکزِ توجہ گھڑ سواری ریلی رہی، جس کا اہتمام نئے طلبہ کے لیے کیا گیا۔ یہ ریلی قلعہ علاقہ، گاڑی پورہ اور اطراف کے مختلف علاقوں سے گزری۔ ریلی کے دوران شہریوں کو میونسپل اسکولوں میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم، مفت درسی کتب، یونیفارم، تعلیمی سامان اور حکومت کی مختلف سہولیات کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

اس تقریب میں میونسپل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی تعلیمی افسر پروین منڈلے میڈم، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر ذاکر بھائی، نعیم سر، متین بھائی، ہیڈ ماسٹر جرگر سر، انصاری سر سمیت بڑی تعداد میں والدین اور شہری موجود تھے۔ پروگرام کی کامیاب تنظیم کے لیے اساتذہ، غیر تدریسی عملے، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور والدین نے خصوصی محنت کی۔ داخلہ اُتسو کے باعث طلبہ میں اسکول کے تئیں دلچسپی اور جوش پیدا ہوا ہے، جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز خوشگوار اور پُرامید ماحول میں ہوا۔





