11؍جنوری کو دارالعلوم محمدیہ حمایت نگرکا51 واں سالانہ اجلاس

حمایت نگر:(پریس ریلیز):مسجد رحمٰن جامعہ اسلامیہ دار العلوم محمدیہ حمایت نگر ضلع ناندیڑ میں 51 واں سالانہ عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہورہا ہے۔ جو 11/ جنوری 2026 کو صبح دس بجے سے ظہر تک جاری رہےگا۔ اس اجلاس میں 31 طلباء حفظ قرآن کی تکمیل کریں گے اور سات طلباء مشکوۃ المصابیح کی تکمیل فرمائیں گے۔اسی موقع سے 10/طلباء ختم جلالین بھی کریں گے۔علاوہ ازیں سالانہ اجلاس سے ایک دن قبل یعنی
10؍جنوری بروزہفتہ کو دوتقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔مدرسہ حضرت خدیجۃ الکبری للبنات میں ختم بخاری کی تقریب 10/ جنوری 2026 کو صبح دس بجے سے ظہر تک منعقد ہوگی جس میں پانچ طالبات بخاری کی تکمیل کریں گی۔ اس پروگرام میں صرف خواتین شرکت فرمائیں گی۔10/جنوری صبح 8/بجے دارالحدیث فوقانی میں ختم جلالین کی تقریب منعقد ہوگی جس میں طلباء و اساتذہ دارالعلوم شرکت فرمائیں گے۔ شیخ الحدیث دارالعلوم
رشیدیہ گنگوہ حضرت مولانا انور صاحب حفظہ اللہ ان مواقع پر جلالین، مشکوۃ اور بخاری کا اخیر درس دیں گے۔سالانکہ اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمیبانی و مہتمم دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کریں گے اور شیخ الحدیث دارالعلوم رشیدیہ گنگوہ حضرت مولانا انور صاحب حفظہ اللہ* کی صدارت میں یہ اجلاس منعقد ہوگا۔کارگزار مہتمم ، اساتذہ جامعہ و اہلیان حمایت نگر ضلع ناندیڑ مہاراشٹر نے عامۃ المسلمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجلاس کو مقبول اور مثمر ثابت کرے۔ آمین




