ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ کی ترقیاتی کاموں کے لئے اشوک راؤ چوہان کے صدارت میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں اہم مٹینگ۔

ناندیڑ (نامہ نگار) ریخ 11جولائی 2026 کو دوپہر4 بجے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں ندیم کالونی آلو پیاز مارکیٹ اور فاطمہ اسکول سے آلو پیاز مارکیٹ تک گاڑے گاؤں مین روڑ کی خستہ حالی کا ذکر کیا گیا اشوک راؤ چوہان صاحب نے کمشنر اور میئر اور میو نسپل کارپوریشن کے آفیسرس سے نۓ ترقیاتی کاموں کے فنڈز کے بارے میں گفتگو کی اور مستقل مضبوط ترقیاتی کاموں کے کروانے کا تیقن دیا۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سابقہ وزیر اعلی اور موجودہ رکن پارلیمان جناب اشوک راؤ چوہان صاحب کی رہائشگاہ پر قاضی محمد رفیق کی قیادت میں وفد نے بالمشافہ ملاقات کرکے ندیم کالونی آلو پیاز مارکیٹ اور فاطمہ اسکول سے گاڑے گاؤں روڈ کی خستہ حالی کا ذکر کیا تھا اس وقت اشوک چوہان صاحب نے میونسپل کارپوریشن کے آفیسرس کے ساتھ مٹینگ کروا کے مذکورہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے کا تیقن دیا تھا آج کی مٹینگ اسی مناسبت سے کامیاب طریقہ سے عمل میں آئی ۔۔۔۔۔
اس مٹینگ میں اشوک راؤ چوہان آمدار امرراجورکر محترمہ میئر، ڈپٹی کمشنر کدم صاحب اسٹاٹینگ کمیٹی کے چئیرمین،و دیگر عہدیداران موجود تھے۔۔۔۔اس موقع پر حافظ و قاضی محمد رفیق مولانا اکرم صاحب مشہور سماجی کارکن ونوجوان شیخ محسن و دیگر تھے۔۔۔۔۔




