ایجوکشن

اے تشنگانِ علم و ہنر!! اھلا سھلا مرحبا خوش آمدید!!

کے کے گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں جشن داخلہ ۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کے واحد دختران ملت کے تعلیمی ادارہ کے کے گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں تعلیمی سال ٢٠٢٥-٢٦ آغاز کے اول دن ١٦ جون بہ روز پیر کو “جشن داخلہ” کا انعقاد بصورت استقبال انچارچ پرنسپل شاہ ذاکر کی رہنمائی و جوائنٹ سکریٹری ذاھد بھائی کی صدارت میں عمل میں آیا شعبہ پرایمری کے صدر مدرس انیس احمد شیخ بطور مہمان خصوصی موجود تھے آغاز امم کلثوم کی تلاوت کلام مجید سے ہوئ اس موقع پر صدر جلسہ ذاھد بھائی شاہ نے نۓ تعلیمی سال میں اسکول میں داخل ہونے والی طالبات نیز کامیابی ہوکر اگلے درجہ میں جانے والی طالبات کو گل دیکر خوش مدید کہہ کر استقبال کیا نیز دور حاضرہ میں تعلیم کی بڑھتی اہمیت، خواتین کی ذمہ داریاں اور تعلیم کی ضرورت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔

اسی طرح اساتذہ ذاکر شاہ،نازیہ شیخ ، مظہر الدین شیخ ،شکیلہ شیخ نے بھی طالبات کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے علم و ہنر کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر محکمہ تعلقات ضلع پریشد جلگاؤں کی طرف سے سب کے لیے مفت تعلیم کے تحت جماعت پنجم تا ہشتم کی حاضر طالبات میں کتابوں کی تقسیم کی گئی مشتاق بہشتی محسن شاہ عبدالقیوم شیخ وسیم سید زیان شیخ کے ہمراہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی تقسیم مفت کتب کے لئے لائبریرین تحمین شیخ نے محنت کی۔نظامت تبریز شیخ نے بحسن وخوبی انجام دی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!