ایجوکشن

محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول ہنگولی میں "یومِ آزادی” کے پُر مسرت موقع پر تعلیمی و ثقافتی تقریبات کا جوش و خروش کے ساتھ کامیاب انعقاد

ہنگولی (صباء فردوس) : یومِ آزادی کے پُر مسرت موقع پر محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول ہنگولی میں   عنقریب یوم آزادی کے موقع پر حب الوطنی ہفتہ (Patriotic Week) کے تحت طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے کی غرض سے مختلف رنگا رنگ اور دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

7 اگست کو پہلی اور دوسری جماعت کے ننھے طلبہ کے لیے رنگ بھرو مقابلہ (Coloring Competition) منعقد کیا گیا، جس میں بچوں نے آزادی کے حوالے سے خوبصورت تصویروں میں رنگ بھر کر اپنی تخلیقی مہارت دکھائی۔ تیسری اور چوتھی جماعت کے لیے پوسٹر سازی (Poster Making) کا مقابلہ ہوا، جہاں طلبہ نے آزادی، قربانی اور یکجہتی کے پیغام سے بھرپور پوسٹرز تخلیق کیے۔ پانچویں اور چھٹی جماعت
کے طلبہ نے پیٹریاٹک کارڈ میکنگ کے ذریعے رنگوں اور ڈیزائن کی مدد سے وطن عزیز سے محبت اور وفا کا اظہار کیا۔

8 اگست کو سینئر سیکشن کے طلبہ نے کہانی سنانے (Story Telling) کے مقابلے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مؤثر اندازِ بیان سے سب کو محظوظ کیا۔ ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں نے متاثر کن کہانیاں سنائیں، جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں یومِ آزادی کی اہمیت اور اس کے پس منظر میں دی جانے والی قربانیوں پر پرجوش اور مدلل تقاریر کیں، جنہیں سامعین نے خوب سراہا۔
حب الوطنی ہفتے کی تقریبات کا اختتام پری پرائمری سیکشن کے فینسی ڈریس مقابلے سے ہوا، جس میں ننھے منے بچوں نے قومی ہیروز اور آزادی کے متنوع کرداروں کا روپ دھار کر اسٹیج پر آکر سب کے دل موہ لیے۔

اس موقع پر والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ اسکول کی ان کاوشوں پر شاندار فیڈبیک دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں اعتماد، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔
اسکول انتظامیہ  و اساتذہ نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی ایسے تعلیمی و ثقافتی پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ طلبہ ایک بااعتماد، محب وطن اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!