شہر
جونا گنج میں اسلم میڈیکل کو شارٹ سرکٹ سے لگی بھیانک آگ – لاکھوں روپے کی دوائیں جل کر خاک

ناندیڑ : شہر کے جونا گنج علاقے میں رات تقریباً ساڑھے تین بجے اسلم میڈیکل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں دکان میں رکھی لاکھوں روپے کی دوائیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ قریبی دکانوں تک پھیلنے سے رک گئی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
دکان کے مالک محمد اسلم نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور نقصان بے حد زیادہ ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ تیار کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔




